پریس ریلیزدفترِ سیشن جج، ٹانکمورخہ: 20 مارچ 2025
ٹانک (پریس ریلیز) – ضلعی کچہری ٹانک میں جدید عدالتی نظام کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، آج باقاعدہ طور پر ورچوؤل کورٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس تاریخی موقع پر ضلع ٹانک کے تمام معزز ججز اور پریس نمائندگان موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں سیشن جج محترم ندیم محمد صاحب نے ربن کاٹ کر ورچوؤل کورٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران معزز سیشن جج صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورچوؤل کورٹ کا قیام عدالتی نظام میں ایک انقلابی قدم ہے، جو انصاف کی بروقت فراہمی، شفاف عدالتی کارروائی اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائے گا۔ اس جدید نظام کے ذریعے شہریوں کو اپنے مقدمات کی پیروی کے لیے غیر ضروری سفر سے بچنے، وقت اور وسائل کی بچت کرنے اور فوری عدالتی رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
افتتاحی تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس اقدام کو عدالتی اصلاحات کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ورچوؤل کورٹ کے ذریعے عوام کو تیز، آسان اور مؤثر عدالتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
برائے مزید معلومات:دفترِ سیشن جج، ٹانک
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us