پریس ریلیزدفترِ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ٹانک مورخہ: 20 مارچ 2025
ٹانک (پریس ریلیز) – ضلعی کچہری ٹانک میں عدالتی عملے کے لیے منعقدہ تربیتی نشست آج بحسن و خوبی مکمل ہو گئی۔ اس اہم تربیتی پروگرام میں تمام عدالتی اہلکاران نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تربیت عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق خط نمبر 1530 مورخہ 10.03.2025 کے تحت منعقد کی گئی۔
تربیتی نشست کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، بعد ازاں سیشن جج محترم ندیم محمد صاحب، ایڈیشنل سیشن جج محترم سید اسرار علی شاہ صاحب، اور سینئر سول جج ایڈمن محترم محمد ریحان صمد صاحب نے عدالتی اہلکاران سے خطاب کیا۔ مقررین نے عدالتی عملے کے لیے اخلاقی اصولوں، پیشہ ورانہ دیانت داری اور ضابطۂ اخلاق کی پاسداری پر زور دیا اور عدالتی نظام میں شفافیت و غیر جانبداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اس تربیتی نشست میں شرکاء کو عدالتی امور میں حسنِ سلوک، قوانین کی مکمل پاسداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے پر رہنمائی دی گئی۔ معزز جج صاحبان نے عدالتی عملے کو ان کی ذمہ داریوں کی مزید بہتر ادائیگی کے لیے قیمتی نصیحتیں فرمائیں۔
اختتامِ تقریب پر شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید اور ضروری قرار دیا اور اس کے تسلسل پر زور دیا۔ تمام عدالتی اہلکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری اور ایمانداری سے ادا کرتے رہیں گے۔
برائے مزید معلومات:دفترِ سیشن جج، ٹانک
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us